عالمی خبریں

بیلاروس کے صدر کا وزیراعظم اور نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ، وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کا بیلاروس پہنچنا

خلیج اردو
مِنِسک:بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کے اعزاز میں اپنے فارم ہاؤس پر عشائیہ دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف، مریم نواز، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، حسن نواز اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی وفد میں شامل تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد نے بیلاروس کے دارالحکومت منسک کے ایئرپورٹ پر بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن کی جانب سے پُرتپاک استقبال کیا۔ بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ عظیم دوم میں جاں بحق فوجی اہلکاروں کی یاد میں تعمیر کیے گئے "وکٹری مونومنٹ” پر پھول بھی رکھے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر لوکاشینکو کے درمیان باضابطہ مذاکرات آج ہوں گے، جن میں متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعظم کے اس دورے کے بعد نواز شریف لندن جائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button