
خلیج اردو
آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے سبب توانائی کے بحران کے مزید شدید ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں دو فیصد اضافہ ہوا اور فی بیرل قیمت 102 ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت 106 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق آئل انڈسٹری نے ٹرمپ انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ توانائی کا بحران مزید بگڑ سکتا ہے۔ تیل کمپنیوں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش عالمی تیل کی ترسیل اور قیمتوں پر براہِ راست اثر ڈال رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کشیدگی برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال بڑھے گی بلکہ صارفین کے لیے قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔






