عالمی خبریں

کورونا وائرس :22،000 سے زیادہ ہیلتھ ورکرز کوویڈ-19 سے متاثر-

فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی حفاظت کے لئے ، ڈبلیو ایچ او نے ذاتی حفاظتی آلات کے درست استعمال پر زور دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وبائی بیماری نے 52 ممالک اور خطوں میں 22،000 سے زیادہ ہیلتھ کیئر ورکرز کو متاثر کیا ہے۔

ہفتے کو اپنی روزانہ کی صورتحال کی رپورٹ کے مطابق ، بدھ 8 اپریل تک ہیلتھ ورکرز میں 22،073 کوویڈ-19 کیس ڈبلیو ایچ او کو رپورٹ کیے گئے ہیں۔

رپورٹ می کہا گیا ہے کہ شاید اس تعداد کی نمائندگی کم کی گئی ہے کیونکہ ابھی تک ڈبلیو ایچ او کو ہیلتھ ورکرز میں انفیکشن کی باقاعدہ اطلاع نہیں ملی ہے۔

ابتدائی نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کام کی جگہ اور معاشرے میں دونوں ہی جگہ انفیکشن سے متاثر ہو رہے ہیں ، زیادہ تر اپنی فیملی کے افراد کے ذریعے۔

فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی حفاظت کے لئے ، ڈبلیو ایچ او نے ذاتی حفاظتی سازوسامان جیسے ماسک ، چشمیں ، دستانے اور گاؤن کے صحیح استعمال پر زور دیا ہے-

ہیلتھ ورکرز میں انقیکشن کے خطرے کا ذکر کرتے ہوئے ، ڈبلیو ایچ او نے مطالبہ کیا کہ وہ مناسب کام کے حالات کے لئے ان کے حقوق کا احترام کریں۔

Source : Khaleej Times
12 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button