عالمی خبریں

کورونا وائرس : عالمی سطح پر کوویڈ-19 کے کیسز 800،000 سے تجاوز کرگئے

اس بیماری سے مجموعی طور پر 172،657 افراد صحتیاب ہوچکےہیں۔

منگل 31 مارچ کو کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 800،000 سے تجاوز کرگئی۔ عالمی سطح پر یہ جائزہ امریکہ میں مقیم جان ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہے۔ انفیکشن سے اموات 38،714 رہی-

28 مارچ کو عالمی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 600،000 سے تجاوز کرگئی تھی ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 27،862 ہوگئی تھی۔

سنہوا نیوز ایجنسی نے یونیورسٹی برائے سسٹم سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کیسز اور اموات کے علاوہ اب تک مجموعی طور پر 172،657 افراد اس بیماری سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

اگرچہ وبائی مرض کی ابتدا چین میں گزشتہ دسمبر میں ہوئی تھی ، لیکن اب دوسرے ممالک انفیکشن کی تعداد اور اموات کے لحاظ سے چین سے آگے نکل گئے ہیں۔

Source : Khaleej Times
31 March 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button