
خلیج اردو
پاکستان کے سابق کرکٹر دانش کنیریا نے سوشل میڈیا پر ایک متنازع ٹویٹ میں پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کر دیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پاکستان واقعی اس حملے میں ملوث نہیں ہے تو وزیراعظم شہباز شریف نے ابھی تک اس کی مذمت کیوں نہیں کی؟
دانش کنیریا نے اپنی ٹویٹ میں کہا اگر پاکستان کا پہلگام حملے سے کوئی تعلق نہیں، تو وزیر اعظم شہباز شریف نے اب تک اس کی مذمت کیوں نہیں کی؟ آپ کی فورسز اچانک ہائی الرٹ پر کیوں ہیں؟ اس لیے کہ دل کی گہرائیوں میں آپ سچ جانتے ہیں — آپ دہشتگردوں کو پناہ دے رہے ہیں۔ شرم آنی چاہیے۔”
یہ ٹویٹ 23 اپریل 2025 کو شام 6 بج کر 9 منٹ پر پوسٹ کی گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور 563,000 سے زائد افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اور سیاسی حلقوں نے دانش کنیریا کے اس بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اسے بغیر ثبوت کے لگائے گئے الزامات قرار دیا ہے۔ بعض مبصرین نے اسے سیاسی ایجنڈے کا حصہ قرار دیا جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو ہوا دے سکتے ہیں۔