عالمی خبریں

حماس نے غزہ کے نظم و نسق سے دستبردار ہونے پر رضامندی ظاہر کردی

خلیج اردو
غزہ: حماس نے غزہ کے نظم و نسق سے دستبردار ہونے پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور اس حوالے سے قطر کو ایک پیغام بھیجا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق، قطری وزیراعظم امریکی صدر کے ایلچی کو آئندہ ملاقات میں حماس کا پیغام پہنچائیں گے۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب قطر کے چیف مذاکرات کار نے جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت پر مایوسی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی قسم کی کامیابی کا امکان کم نظر آتا ہے۔

قطر اور حماس کے درمیان اس نئے پیغام کا تبادلہ اس بات کا اشارہ ہے کہ ممکنہ طور پر خطے میں امن کی کوششوں میں نئی راہیں کھل سکتی ہیں، لیکن مذاکرات کی پیچیدگیاں اب بھی موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button