خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی حمایت میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے اور ان کی مقبولیت کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ حالیہ سروے کے مطابق، ٹرمپ کی مقبولیت 42 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو تین ہفتے پہلے 43 فیصد تھی۔
سروے میں شامل 57 فیصد افراد نے امریکی صدر کی جانب سے یونیورسٹیوں کی فنڈنگ روکنے کی مخالفت کی ہے، جب کہ 59 فیصد افراد نے کہا کہ امریکا عالمی سطح پر اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی درجنوں متنازع ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے ہیں، جس کی وجہ سے ان پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔ ان کی حکومت کے متعدد فیصلوں نے عوامی رائے کو تقسیم کیا ہے، جس کا اثر ان کی مقبولیت پر پڑا ہے۔
1 منٹ





