
خلیج اردو
نیویارک: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز اور یو ایس ایڈ نے اپنی تحقیقات میں واضح کیا ہے کہ غزہ میں حماس پر انسانی امداد لوٹنے کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کم از کم 65 واقعات کی تحقیقات کی گئیں جن میں اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے حماس پر امداد لوٹنے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، مگر ان میں سے کسی ایک میں بھی الزامات درست ثابت نہ ہو سکے۔
اسرائیلی فوج نے بھی تسلیم کیا ہے کہ اس کے پاس حماس کی جانب سے امداد چھیننے یا روکنے کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔ یو ایس ایڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کا امدادی تقسیم کا میکنزم ہی واحد مؤثر اور شفاف نظام ہے جس کے ذریعے امداد غزہ کے عوام تک پہنچ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے متبادل امدادی نظام بنانے کی کوششوں کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ امداد کی فراہمی میں سیاسی مفادات کی بجائے انسانی ہمدردی کو ترجیح دی جائے۔






