عالمی خبریں

ایران کے شہر زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس پر دہشتگرد حملہ، 5 افراد ہلاک، 3 حملہ آور مارے گئے

خلیج اردو
زاہدان: ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس پر مسلح دہشتگردوں کے حملے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد مارے گئے۔ حملے کے دوران مسلح افراد عدالت کے احاطے میں داخل ہو کر ججز کے چیمبرز میں فائرنگ کرتے رہے، جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ایرانی حکام کے مطابق حملہ آوروں نے جوڈیشل کمپاؤنڈ میں گھسنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ کی۔ سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر لیا گیا۔ واقعے کے بعد شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

شدت پسند گروہ جیش العدل نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ یہ گروہ ماضی میں بھی ایران میں کئی دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور اسے ایران میں دہشتگرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button