
جنوبی افریقہ میں سونے کی کان میں پھنس کر100کان کن ہلاک ہوگئے
افریقہ کے سونے کے کانوں میں کام کے دوران ملبے تلے پھنس جانے والے 100 کان کنوں کی موت کی تصدیق کردی گئی۔
ان افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے مگر حکام نے اب تصدیق کی ہے کہ وہ زندہ نہ رہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد غیر قانونی طور پر کان کنی کر رہے تھے۔
کان کن ایک ماہ تک کان میں پھنسے رہے،،،،کان کنی کی ایک کمپنی نے کان کو غیر منافع بخش قرار دے کر کئی ماہ قبل بند کردیا گیا تھا۔