
خلیج اردو
محمد علی سے "رمبل ان دی جنگل” میں شکست کھانے والے عالمی شہرت یافتہ ہیوی ویٹ لیجنڈ جارج فورمین 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ فورمین نے اکیس سال کے وقفے سے دو مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل جیتا۔
اپنے شاندار کیریئر میں جارج فورمین نے 81 میں سے 76 فائٹس جیتیں، جن میں سے 68 مقابلوں میں انہوں نے حریفوں کو ناک آؤٹ کیا۔ باکسنگ رنگ میں فورمین کی فتوحات کی تعداد لیجنڈ باکسر محمد علی کے مقابلے میں دوگنی ہے۔
1968 میں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے کے بعد فورمین نے باکسنگ میں تاریخ رقم کی۔ "بگ جارج” کے نام سے مشہور فورمین نے کھیل کے علاوہ ٹی وی اشتہارات میں بھی اپنی دوستانہ شخصیت کا مظاہرہ کیا۔
معروف باکسنگ پروموٹر باب آرم نے جارج فورمین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "وہ بلاشبہ باکسنگ رنگ میں سب سے زوردار مکے مارنے والے اور عظیم شخصیت کے مالک تھے۔”