
خلیج اردو
واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدلیہ کے خلاف سخت محاذ آرائی اختیار کر لی۔ انہوں نے انتظامیہ کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا حکم دے دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے بائیں بازو کے ججوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیاد پرست ججوں کے غیر قانونی ملک گیر حکم امتناعی سے ملک کی تباہی ہو سکتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ لوگ پاگل ہیں اور اپنے غلط فیصلوں کے نتائج کی ذرا بھی پرواہ نہیں کرتے۔
سابق صدر کے اس بیان کے بعد امریکی سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، ماہرین اسے عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔