
خلیج اردو
اسلام آباد:نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں سال دوسری مرتبہ اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نیا ٹول ٹیکس یکم اپریل سے نافذ العمل ہوگا۔
نئے نرخوں کے مطابق قومی شاہراہوں پر موٹر کار سے 70 روپے، ویگن سے 150 روپے اور بس سے 250 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹرک سے 300 روپے اور بڑے ٹرکوں سے 550 روپے ٹول ٹیکس لیا جائے گا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق یہ اضافہ شاہراہوں کی دیکھ بھال اور بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔







