
خلیج اردو
دمشق:شامی صدر احمد الشرع نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے باضابطہ طور پر سابق صدر بشار الاسد کی حوالگی کی درخواست کر دی ہے۔ شامی حکومت سابق صدر کے خلاف اپنی سرزمین پر عدالتی کارروائی کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق، رواں ماہ کے آغاز میں سفارتی ذرائع نے بتایا تھا کہ شام نے ماسکو میں بشار الاسد کی جمع کردہ مالی رقم کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ تاہم، روسی وفد نے اپنے دورۂ دمشق کے دوران واضح کیا تھا کہ سابق صدر نے روس میں کوئی رقم ڈپازٹ نہیں کی۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسکو بشار الاسد کو شام کے حوالے کرنے پر کبھی راضی نہیں ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق، روسی وفد کے دورہ دمشق کے دوران شامی حکام نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی بحالی میں بشار الاسد کی واپسی بڑی رکاوٹ نہیں بنے گی۔