
خلیج اردو
عالمی مارکیٹ میں چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ کے اثرات مرتب ہونے سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر کمی آئی اور یہ 60.23 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.7 ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ 61.51 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
اسی دوران کرپٹو مارکیٹ بھی زوال کا شکار ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں بٹ کوائن کی قیمت میں 2,700 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جبکہ ایتھریم، سولانا اور ڈوج کوائن کی قیمتوں میں بھی تاریخی کمی آئی ہے۔






