
خلیج اردو
راولپنڈی:تھانہ روات کے علاقے میں برساتی نالہ سے ملنے والی خاتون کی نعش کا معمہ حل کر لیا گیا۔ مقتولہ قدسیہ بتول کی موت میں اس کے شوہر امین اور جعلی عامل اسرار ملوث نکلے۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مقتولہ قدسیہ بتول ایک پرائیویٹ سکول کی ٹیچر تھیں اور ان کا شوہر امین اور جعلی عامل اسرار کے ساتھ گہرہ تعلق تھا۔ جعلی عامل اسرار مقتولہ سے زیورات اور رقم بٹور چکا تھا۔ جب مقتولہ نے اپنی رقم اور زیورات کا تقاضا کیا، تو دونوں ملزمان نے مل کر اسے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی۔
ملزمان نے خاتون پر تشدد کیا اور پھندا ڈال کر قتل کرنے کے بعد اس کی نعش دفنا دی تھی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور قتل کی مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں۔






