عالمی خبریں

حماس اور امریکہ کے براہِ راست مذاکرات کامیاب، امریکی قیدیوں کی رہائی کا اعلان

خلیج اردو
واشنگٹن/غزہ: (15 مارچ 2025)
حماس اور امریکہ کے درمیان براہِ راست مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے بعد حماس نے زندہ اور مردہ تمام امریکی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کر دیا۔ حماس نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا بھی خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے فلسطینی شہریوں کو غزہ سے بے دخل نہ کرنے کا موقف اختیار کیا تھا۔

دوسری جانب صرف امریکی قیدیوں کی رہائی کے اعلان پر اسرائیل میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسرائیل نے اس پیشرفت کے بعد قطر میں موجود مذاکراتی وفد کو واپس بلا لیا ہے۔ ہفتے کے روز اسرائیلی وزیراعظم کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

حماس نے دستخط شدہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے مطابق اسرائیل کو مصری سرحد سے اپنی فوجیں ہٹانی چاہئیں، غزہ کے لیے امداد، پانی اور بجلی بحال کی جائے۔

اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کو جاری رکھنے سے گریز کرتے ہوئے ایک بار پھر جنگ کی دھمکی دے دی ہے۔

ادھر اسرائیل میں عوامی احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے۔ مسلسل ساتویں روز بھی دفاعی ہیڈ کوارٹر کے باہر مظاہرین نے احتجاج جاری رکھا۔ مظاہرین نے مستقل جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم سے معاہدے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button