خلیج اردو: کراچی کی ملیر جیل میں بھارتی سفارتی عملے نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار بھارتی ماہی گیروں سے ملاقات کی۔
بھارتی سفارتی عملے نے سمندری حدود کی خلاف ورزی میں گرفتار 30 بھارتی قیدیوں سے ملاقات کی۔
ذرائع ملیر جیل کے مطابق بھارتی سفارتی عملے کے 2 ارکان کو وزارت داخلہ کے حکم پر رسائی دی گئی جس کے بعد بھارتی سفارتی عملے نے بھارتی قیدیوں سے ملاقات کی۔