خلیج اردو: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کو دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب موجود سائٹ سے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل فائر کیا۔
رپورٹس کے مطابق بیلسٹک میزائل 67 منٹ میں 900 کلومیٹر سے زیادہ کی پرواز کرنے کے بعد جاپان کے دریا میں گر گیا۔
پیانگ یانگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا امریکا اور جنوبی کوریا جیسی دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے جوہری خطرات کو روکنے میں مدد کے لیے اگلے ماہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقیں شروع ہونی ہیں۔
پیانگ یانگ نے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا پر حملہ کرنے کی تیاری کے سلسلے میں شروع ہونے والی ایسی کسی بھی مشقوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کریں گے۔