
خلیج اردو
نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے پہلگام حملے میں ہلاکتیں زیادہ دکھانے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا سہارا لیتے ہوئے پرانی تصاویر اور ویڈیوز کو حالیہ واقعے سے جوڑنے کی کوشش کی، مگر یہ چال جلد ہی بے نقاب ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو، جس میں ایک بچہ اپنے بے جان والد کے جسم پر بیٹھا ہے، کو پہلگام حملے سے جوڑا گیا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو جولائی 2020 کی ہے۔ واقعہ سوپور، جموں و کشمیر میں پیش آیا تھا جہاں 61 سالہ بشیر خان سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں جاں بحق ہوا تھا۔
تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بھارتی میڈیا نے اس ویڈیو کو نئے حملے سے منسلک کر کے اپنے ناظرین کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، جبکہ بعض تصاویر کو مصنوعی ذہانت سے تیار کر کے جذبات ابھارنے کی سازش کی گئی۔
یہ واقعہ بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور تعصب زدہ رویے کی ایک اور مثال ہے، جس سے نہ صرف عوام کو گمراہ کیا گیا بلکہ عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔







