عالمی خبریں

ایران نے عراق میں امریکی کمپنی کے ہیڈکوارٹر اور تل ابیب پر میزائل و ڈرون حملے کیے، متعدد ہلاکتیں اور زخمی، پاسداران انقلاب نے جاری کارروائی کا اعلان کیا

خلیج اردو
ایران نے عراق میں امریکی کمپنی کے بی آر ہیڈکوارٹر پر میزائل حملہ کیا جس سے عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ علاوہ ازیں، خیبر شکن میزائل سے تل ابیب کے متعدد اہداف تباہ کیے گئے اور ایک ساتھ درجنوں ڈرون اور میزائل داغے گئے۔ امریکی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق سات ڈرون مار گرائے گئے، جن میں لورستان میں امریکی ایم کیو 9، تہران کے نواح میں ہرمس اور اصفہان میں اسرائیلی ہیرون ڈرون شامل تھے۔

تازہ حملوں میں ایران کے مطابق 11 افراد ہلاک اور ایک ہزار 300 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ امریکہ نے 6 فوجیوں کی ہلاکت اور 18 کے شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ تل ابیب اور دیگر علاقوں میں سائرن بج اٹھے اور خوفزدہ شہری پناہ گاہوں میں منتقل ہوئے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان اور جنرل علی محمد نے کہا کہ حملے جاری رہیں گے اور ایران نے لمبی جنگ کے لیے تیاری کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ایسے سٹریٹجک ہتھیار سامنے لائیں گے جو پہلے کبھی استعمال نہیں ہوئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button