عالمی خبریں

اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کے اسکول پر تباہی، صحافی سمیت 25 فلسطینی شہید، عالمی برادری سے مداخلت کا مطالبہ

خلیج اردو
غزہ: اسرائیلی فضائی حملے میں ایک اور انسانی المیہ سامنے آ گیا، جب غزہ کے ایک اسکول پر بمباری کے نتیجے میں صحافی سمیت 25 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ حملے کے وقت اس اسکول میں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ بمباری کے بعد عمارت میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

غزہ کے حکام نے عالمی برادری سے اسرائیلی جنگی جرائم کو رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق اسرائیل کی نسل کشی مہم کے تحت صہیونی فوج نے غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے، جہاں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ آئندہ دو ماہ تک جاری رہ سکتی ہے، جس نے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی سطح پر بھی شدید اضطراب پیدا کر دیا ہے۔

ادھر اسپین میں غزہ بحران پر یورپی اور عرب وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس آج متوقع ہے، جس میں جنگ بندی اور انسانی امداد سے متعلق اقدامات پر بات چیت ہو گی۔ مالٹا کے وزیراعظم نے عندیہ دیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button