عالمی خبریں

اسرائیلی سپریم کورٹ نے شن بیت سربراہ کی برطرفی روک دی، حکومت اور عدلیہ کے درمیان محاذآرائی کا امکان

خلیج اردو
یروشلم: عرب میڈیا کے مطابق، اسرائیلی سپریم کورٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کے حکم پر داخلی سلامتی کی ایجنسی کے سربراہ رونن بار کی برطرفی کو معطل کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے رونن بار کو برطرف کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر اسرائیلی اپوزیشن اور ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے اس درخواست پر عبوری فیصلہ سنا دیا ہے۔ شن بیت سربراہ رونن بار نے اپنی برطرفی کے فیصلے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو سات اکتوبر کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر تحقیقات سے بچنا چاہتے ہیں۔

اس فیصلے کے بعد اسرائیلی حکومت اور عدلیہ کے درمیان محاذآرائی کا امکان پیدا ہو گیا ہے، جو کہ اسرائیلی سیاست میں نئی کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button