پاکستانی خبریں

ہم پہلے سے حالت جنگ میں ہیں، آپریشن شروع کرنے یا نہ کرنے کا سوال غیر منطقی ہے،رانا ثناء اللہ کا بیان

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب ہم حالت جنگ میں ہیں تو یہ کہنا کہ "آپریشن کب شروع ہوگا” غیر منطقی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خودساختہ ابہام پیدا کیا جا رہا ہے اور جب ہم حالت جنگ میں ہیں تو پھر ہر چیز واضح ہونی چاہیے۔

انہوں نے پی ٹی آئی سے مشاورت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور سلامتی کیمیٹی کے اجلاس میں موجود تھے اور انہوں نے مثبت اور اچھی بات کی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے فنڈز کے حوالے سے بات کی، جسے وزیراعظم نے نوٹ کیا۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے حق میں جتنا پروپیگنڈا ہو رہا ہے، تمام اکاؤنٹس ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بھارتی میڈیا پر بھی تنقید کی، جنہوں نے اس واقعے پر طوفان اٹھایا جیسے وہ جشن منا رہے تھے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تو یہاں دہشت گردوں کے دفاتر کھولنے اور لاکر بسانے کو تیار تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button