
خلیج اردو
لاہور (ویب ڈیسک) کینٹ کچہری لاہور نے معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال کی عدالت میں استغاثہ کیس کی سماعت کے دوران دیا گیا۔ عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی گرفتاری کے حکم کو پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منسوخ کرنے کی اجازت دی۔
واضح رہے کہ نازش جہانگیر کے خلاف 25 لاکھ روپے اور گاڑی واپس نہ کرنے کا مقدمہ اداکار ہارون اسود نے کینٹ کچہری میں دائر کیا تھا۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نازش جہانگیر نے ہارون اسود سے گاڑی لی تھی، تاہم اس نے وہ واپس نہیں کی اور رقم بھی ادا نہیں کی۔
عدالت نے مزید کارروائی 28 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔