
خلیج اردو
دبئی:ہربجھن سنگھ نے شاہین شاہ آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "شاہین شاہ کو ورلڈ کلاس بولر نہیں مانا جا سکتا کیونکہ جب دنیا کے بڑے بولرز جیسے وسیم اکرم، شعیب اختر اور بھمرا نے اپنی صلاحیتوں سے کر کے دکھایا ہے، تو شاہین شاہ کو بھی اپنی کارکردگی کو ثابت کرنا ہوگا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "اگر بھمرا کو ایک اور میں چار چھکے لگ جاتے ہیں، تو میں پہلا شخص ہوں گا جو بھمرا کو کہوں گا کہ آپ انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دیں۔ کیونکہ جو بولر دنیا ورلڈ کلاس مانتی ہو، وہ کیسے چھکے کھا سکتا ہے؟”
ہربجھن سنگھ نے شاہین شاہ آفریدی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "شاہین شاہ کو چار چھکے کھانا کوئی نئی بات نہیں ہے، اور اس طرح کے ریکارڈز کے ساتھ وہ کبھی بھی ورلڈ کلاس بولر نہیں بن سکتا۔”