پاکستانی خبریں

وزیراعلیٰ پنجاب کو بلا کر توہین پارلیمنٹ کی کارروائی کی جائے،مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا بیان

خلیج اردو
پشاور:چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی پی ٹی آئی راہنما اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے جرم میں وزیراعلیٰ مریم نواز کو طلب کرکے توہین سینٹ کی کارروائی کریں۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بے گناہ اعجاز چوہدری کے لیے جاری کردہ پروڈکشن آرڈر پر وزیراعلیٰ پنجاب تین ماہ سے عمل درآمد نہیں کر رہی ہیں، جو کہ سینٹ کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کو وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرکے توہین سینٹ پر کارروائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین ماہ سے پروڈکشن آرڈرز پر عمل نہ ہونا پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی ملی بھگت کو ظاہر کرتا ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو نمائشی بیانات دینے کے بجائے حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی نمائشی لڑائی عوام کو دھوکہ دینے کے لیے ہے، اور دونوں جماعتیں تاریخ میں چھبیسویں ترمیم کرنے والے جمہوریت کش ٹولے کے طور پر یاد رکھی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button