
خلیج اردو
نائجر:افریقی ملک نائجر میں دہشت گردوں نے ایک مسجد پر حملہ کر کے 44 نمازیوں کو شہید جبکہ 13 کو زخمی کر دیا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایا کہ دہشت گردوں نے نماز کی ادائیگی کے دوران مسجد پر حملہ کیا اور نمازیوں کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد دہشت گردوں نے مقامی بازار اور گھروں کو بھی نذر آتش کر دیا۔
نائجر کی حکومت نے حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے اور اس سانحے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔