عالمی خبریں

دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم کا اعزاز پانے والے والی جیسنڈ آرڈن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

خلیج اردو
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی۔ استعفیٰ کا اعلان پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا۔

42 سالہ جیسینڈا آرڈرن نے کہا کہ میں نے موسم گرما کے وقفے کے دوران اس بات پر غور کیا تھا کہ آیا میرے پاس وزیراعظم کا منصب جاری رکھنے کی توانائی موجود ہے ، لیکن اب اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ ایسا نہیں ہے اور ایسے حالات میں میرا اپنی پوزیشن پر کام جاری رکھنا نیوزی لینڈ کے حق میں ضرر رساں ہو سکتا ہے۔

جیسنڈا آرڈرن 7 فروری تک فرائض سرانجام دیں گی، نیوزی لینڈ میں عام انتخابات رواں سال اکتوبرمیں ہوں گے۔

2017 میں منتخب ہونے کے بعد جیسنڈا آرڈرن نے 37 سال کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین وزیر اعظم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button