عالمی خبریں

سال میں 300 دن سونے والے بھارتی باشندے سے ملیں

 

خلیج اردو آن لائن:

عام طور پر لوگ دن میں 6 سے 8 گھنٹے سوتے ہیں۔ لیکن بھارت کی ریاست راجھستان کے ایک گاؤن سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ پرکھرم سے ملیں جو میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 365 دنوں میں 300 دن سوتا ہے۔ آیئے جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے۔

در اصل پرکھرم ایک ایکسس پائپرسومنیا نامی غیر معمولی مرض میں مبتلا ہے۔ اور جب پرکھرام ایک بار سوتا ہے تو پھر کم از کم 25 دنوں تک سوتا رہتا ہے۔ اپنی اس غیر معمولی بیماری کی بدولت پرکھرام کو اپنے دن بھر کے کام کرنے میں بھی مشکل پیش آتی ہے۔ پرکھرام کریانے کی ایک چھوٹی سے دکان چلاتا ہے۔ لیکن اپنی اس بیماری کی وجہ سے وہ اس دکان کو مہینے میں صرف 5 دن کھول پاتا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق پرکھرام اپنے دن بھر کے کام جیسا، کھانا کھانا، نہانا، اور دیگر کام بھی نیند میں ہی کرتا ہے۔ کئی بار پرکھرام اپنی دکان پر بیٹھا بھی سوجاتا ہے۔ جس کے بعد اس کے گھر والے اسے گھر لے  جاتے ہیں اور اس کھانا کھلاتے ہیں۔

اس کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ 23 ​​سال قبل پرکھرام کی بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اسے ایک غیر معمولی بیماری ہے۔ پرکھرام ایک وقت میں 15 گھنٹے سوتا تھا لیکن اس کی حالت آہستہ آہستہ خراب ہوتی گئی۔ لیکن 2015 تک اس کے کنبے کے افراد نے گھنٹوں کے بجائے دنوں میں اس کی نیند کا حساب رکھنا شروع کردیا۔

پہلے پہل پرکھرام 7 سے 8 دن تک مسلسل سوتا تھا۔ لیکن آہستہ آہستہ بیماری میں اضافہ ہوتا گیا اور اس کی حالت بگڑتی گئی اور اب پرکھرام 25 دن تک مسلسل سوتا ہے۔ اور اس طرح سے پرکھرام سال کے 365 دنوں میں سے تقریبا 300 دن سو کر گزارتا ہے۔

پرکھرام کی بیوی نے میڈیا کو بتایا کہ حال ہی میں وہ 12 دن تک سوتا رہا اور اٹھتے ہی اس نے سب سے پہلے اپنی دکان کھولی لیکن کوئی نہیں جانتا کہ وہ کب تک اسے چلا پائے گا۔ پرکھرام کا کہنا ہے کہ اسے اپنی اس بیماری کی وجہ سے سستی اور سر میں درد کی شکایت رہتی ہے۔

تاہم، ڈاکٹروں کو کہنا ہے کہ اس بیماری کا تاحال کوئی علاج دستیاب نہیں ہے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button