عالمی خبریں

امریکہ نے ایران سے تیل کی خریداری پر چینی ریفائنری پر پابندیاں عائد کردیں

خلیج اردو
تہران:امریکہ نے ایران سے تیل کی خریداری پر چین کی ریفائنری پر پابندیاں عائد کردی ہیں تاکہ ایران پر دباؤ مزید بڑھایا جا سکے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ پابندیاں صدر ٹرمپ کی ایران پر دباؤ بڑھانے کی مہم کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے گا اور ایران کو دنیا بھر میں دہشت گرد گروپوں کی حمایت ختم کرنا ہوگی۔

ٹیمی بروس نے یہ بھی کہا کہ امریکہ شام میں عبوری قیادت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور شام میں احمد الشرع کے اقدامات مستقبل کی پالیسی طے کریں گے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ احمد الشرع شہریوں کے حقوق کا خیال رکھیں۔

دوسری جانب، ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے امریکہ کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف شرانگیزی پر سخت ردعمل سامنے آئے گا، اور ایران کسی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا، مگر جو ایران کے ساتھ تصادم کرے گا، اسے سخت جواب ملے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button