
خلیج اردو
برطانیہ کی نو جامعات نے پاکستانی اور بنگلا دیشی طلبہ کے داخلے عارضی طور پر روک دیے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد داخلوں کے طریقہ کار میں ممکنہ تبدیلیوں اور نئے ضابطوں پر غور کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق برطانوی ادارے اس وقت بین الاقوامی طلبہ کے لیے ویزا درخواستوں، مالی شفافیت، اور اہلِ خانہ کی آمد کے قواعد میں ترمیم پر مشاورت کر رہے ہیں۔ اسی حوالے سے پاکستانی اور بنگلا دیشی طلبہ کے داخلوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے تاکہ آئندہ داخلہ پالیسی کو واضح اور سخت بنایا جا سکے۔
یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندی مستقل نہیں بلکہ پالیسی جائزے کے بعد دوبارہ داخلے کھولنے پر غور کیا جائے گا۔ تاہم موجودہ صورتحال نے ہزاروں طلبہ کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے جو آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے درخواست دینا چاہتے تھے۔






