عالمی خبریں

پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان اور کرغزستان نے کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجیز کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔ وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب اور کرغزستان کی نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی کی ڈائریکٹر کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے دوران اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

ویڈیو کانفرنس میں دونوں ممالک نے نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی کے ذریعے معلومات، تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے پر زور دیا۔ بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان وسطی و جنوبی ایشیا میں بلاک چین اور ڈیجیٹل فنانس کے فروغ کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گے، تاکہ خطے میں ٹیکنالوجی کی ترقی اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔

دونوں فریقین نے اس شعبے میں پالیسی سازی، ریگولیٹری فریم ورک اور تکنیکی مہارت کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا تاکہ کرپٹو اور بلاک چین کے شعبے میں باہمی تعاون کو عملی شکل دی جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button