پاکستانی خبریں

علیمہ خان کو بھی بھائی کی طرح جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، قاسم اور سلمان کے پاکستان آنے پر وضاحت کریں، عظمیٰ بخاری کا ردعمل

خلیج اردو
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے حالیہ بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علیمہ خان کو بھی اپنے بھائی کی طرح مسلسل جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ کبھی کہتی ہیں کہ قاسم اور سلمان پاکستان آ رہے ہیں، کبھی کہتی ہیں نہیں آ رہے۔ پہلے ان سے پوچھ لیں جن کے بچے ہیں کہ وہ ان کے آنے کی اجازت دے رہے ہیں یا نہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب بچوں کے والد، والدہ سوئم اور فسادیوں کا گرو انقلاب نہیں لا سکے تو قاسم اور سلمان کیا تیر مار لیں گے؟ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ دونوں امریکہ میں سیر و تفریح کے بعد اب لندن پہنچ چکے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اگر قاسم اور سلمان اپنے والد سے ملاقات کیلئے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں، انہیں کوئی نہیں روکے گا۔ لیکن اگر ان کا مقصد انتشار پھیلانا ہے تو اس کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی کیونکہ وہ غیر ملکی شہری ہیں اور قانون کے پابند ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ خان حقائق کو توڑ مروڑ کر عوام کو گمراہ نہ کریں، ریاست قانون کے مطابق ہر معاملے کو دیکھے گی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button