عالمی خبریں

عوام نےمودی کےنظریے کومسترد کردیا،مودی کوالیکشن میں واضح شکست ہوئی،بھارتی کانگرس پارٹی رہنما راہول گاندھی

نیو دہلی: بھارت میں قائد حزب اختلاف اور کانگرس پارٹی کے سربراہ راہول گاندھی نے کہا ہے کہ عوام نےمودی کےنظریے کومسترد کردیا۔مودی کوالیکشن میں واضح شکست ہوئی۔انتخابی نتائج بی جےپی کی واضح ہارہے۔

 

پریس کانفرنس کے دوران راہول گاندھی نے کہا کہ آج کے نتائج عوام کے نتائج اورعوام کی جیت ہے۔پہلےہی کہاتھا یہ انتخابات مودی بمقابلہ عوام ہے۔انتخابات میں ہمیں بھاری مینڈیٹ ملا۔ بھارتی عوام نےمودی کےمنصوبے کومستردکردیا۔

 

کانگرسی رہنما نے کہا کہ ہماری لڑائی جمہوریت اورآئین کوبچانےکیلئے ہے،ہم نےآپ کےساتھ جووعدےکیےانہیں پوراکریں گے،عوام مودی اوراڈانی کوایک سمجھتےہیں،عوام نےواضح کردیا کہ اب ہمیں مودی نہیں چاہیے۔

 

مسٹر گاندھی نے کہا کہ ہم نےعوام سےجووعدےکیےانہیں پوراکریں گے،ہم عدلیہ اورخفیہ ایجنسیوں کےخلاف لڑرہےتھے،تمام اداروں کومودی اورامیت شاہ نے ڈرایادھمکایا۔مودی اوراڈانی کاتعلق کرپشن کاتھا۔

 

انہوں نے کہا کہ خفیہ ایجنسیاں،بیوروکریسی اورآدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی۔ مجھےیقین تھا بھارتی عوام آئین کےساتھ کھڑے ہوں گے۔ بھارتی عوام کاشکرگزارہوں آئین بچانےکیلئےپہلاقدم اٹھالیا۔حکومت نےاپوزیشن کیخلاف کارروائیاں کیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button