سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں وزیر اعظم لوڈووک اوربن کو وزراء کے درمیان سماجی دوری کے قانون کو نظر اندز کرتے ہوئے سگریٹ پیتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کی کورونا کے باعث قانوناََ ممانعت ہے
بچریسٹ : رومانیہ کے وزیراعظم کو اپنے ہی بنائے ہوئے قانون توڑنے پر جرمانہ ادا کرنا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں وزیر اعظم لوڈووک اوربن کو وزراء کے درمیان سماجی دوری کے قانون کو نظر اندز کرتے ہوئے سگریٹ پیتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کی کورونا کے باعث قانوناََ ممانعت ہے۔ تفصیلات کے مطابق رومانیہ کے وزیر اعظم لوڈووک اوربن کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بنائے گئے اپنے ہی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم لوڈووک اوربن پر جرمانہ اس وقت عائد کیا گیا جب ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ سماجی دوری کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وزراء کے درمیان بیٹھے سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تصویر رواں ماہ کے آغاز میں وزیر اعظم کی سالگرہ کے موقع پر لی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ وزیر اعظم لوڈووک اوربن پر اس عمل کی وجہ سے دوہرا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، ایک ماسک نہ پہننے پر جبکہ دوسرا لوگوں کے درمیان بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرنے پر، رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم لوڈووک اوربن کو مجموعی طور پر 673 امریکی ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق رومانیہ کی سرکاری نیوزایجنسی نے حکومتی ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم جانتے ہیں کہ قوانین کی پاسداری تمام شہریوں کو کرنی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ اس بات سے قطع نظر کہ ان کا عہدہ کیا ہے، قوانین کی پاسداری لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر قانون توڑا جائے گا تو پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔
Romanian Prime Minister fined for breaching his own Covid-19 ruleshttps://t.co/wotx8Qy8vh pic.twitter.com/he5k9gJjrp
— 1 NEWS (@1NewsNZ) May 31, 2020
This picture of #Romania‘s PM Ludovic Orban and several cabinet members drinking and smoking inside the gov HQ during the pandemic did not go well on social media
📸 posted on Facebook by a member of the opposition (PSD) pic.twitter.com/0QuvE3TfId— Ionut Iordachescu (@ic_iordachescu) May 30, 2020
Source : Link







