خلیج اردو
ماسکو: روس نے یوکرین کی بندرگاہ اوڈیسہ پر حملہ کیا ہے۔ڈرون حملے میں دو توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد 15 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے ۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس نے توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی ساختہ ڈرون استعمال کیے
دوسری جانب یوکرینین صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اوڈیسہ کے علاقے میں صورتحال بہت مشکل ہے، بدقسمتی سے، بجلی بحال کرنے کئی دن لگ جائیں گے۔
صدر نے کہا ہے کہ ماسکو اکتوبر سےیوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچوں کو میزائلوں اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنارہا ہے۔
زیلنسکی نے کہا کہ ناروے یوکرین کے توانائی کے نظام کو بحال کرنے میں مدد کے لیے 100 ملین ڈالر بھیج رہا ہے۔
اوڈیسا کی علاقائی انتظامیہ کے ترجمان سرہی براچوک نے کہا کہ شہر کی آبادی کے لیے بجلی "آنے والے دنوں میں” بحال کر دی جائے گی، جبکہ نیٹ ورکس کی مکمل بحالی میں دو سے تین ماہ لگ سکتے ہیں۔
Source: Reuters