عالمی خبریں

امریکی وفد سعودی عرب پہنچ گیا، سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان نیوکلیئر معاہدہ جلد متوقع

خلیج اردو
ریاض: سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان نیوکلیئر توانائی معاہدے کے لیے بات چیت کی توقع کی جارہی ہے، جس پر جلد مذاکرات کا آغاز ہونے کی توقع ہے۔ امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ کی قیادت میں امریکی وفد سعودی عرب پہنچ چکا ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی توانائی کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

کرس رائٹ نے کہا کہ اس معاہدے کے حوالے سے معاملات رواں سال کے اختتام تک طے پا جانے کے امکانات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں کمرشل نیوکلیئر پاور کی صنعت کے قیام کے لیے بات چیت جاری ہے اور سعودی عرب امریکہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سرفہرست ممالک میں شامل ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button