خلیج اردو
دبئی: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اس سال حج سیزن کے حوالے سے دیگر اہم فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے کورونا پابندیوں کو بھی ختم کیا ہے۔ حکام نے کرونا سے پہلے کی حج پالیسی کو بحال کر دیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے جدہ کے ڈوم سینٹر میں ایکسپو حج کانفرنس اور نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بتایا کہ اس سال حج سیزن میں کرونا وبا سے پہلے کا حج کوٹہ نافذ کیا جائے گا جبکہ عمر کے حوالے سے عازمین حج پر کوئی پابندی لاگو نہیں ہوگی۔
سعودی وزیر حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے کی میعاد 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کردی گئی ہے جبکہ عمرہ ویزے پر آنے والے سیاحوں کو سعودیہ کے کسی بھی شہر کے سفر کی اجازت ہو گی۔
وزیر نے مزید کہا کہ عازمین حج کی انشورنس بھی اب 73 فیصد کم کر کے 29 ریال جبکہ عمرہ زائرین کی انشونس 63 فیصد کم کر کے 88 ریال کر دی گئی ہے۔
During the opening of #Hajj_Expo 2023, H.E. Minister of Hajj and Umrah Dr. Tawfiq AlRabiah announces:
“Number of Hajj pilgrims in 1444H will return to how it was before the Coronavirus pandemic without age restrictions.”#Makkah_and_Madinah_Eagerly_Await_You pic.twitter.com/IZaPNqapIV
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) January 9, 2023
Source: Khaleej Times