خلیج اردو
پیرس: اسپین میں مسافر بس حادثے میں 6 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال پہنچایا گیا۔
اسپین میں مسافر بس پل سے تیز بہتے دریا میں گر گئی۔واقعے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مقامی کمپنی کی مسافر بس 131 فٹ نیچے کھائی میں جا گری۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار بس میں سے دو زخمیوں کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ بس میں موجود دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں مگر ڈرائیور کا الکوہل ٹیسٹ لیا گیا جو کہ منفی آیا ہے۔
Source: Khaleej Times