خلیج اردو: پاکستان طورخم میں افغانی سمگلروں کا نیٹ ورک ملک کی معاشی تباھی میں اھم کردار ادا کر رھاھے۔ ملکی معیشت کی تباھی کرنے والے افغانی سمگلر کو روکنے والے سرکاری اھلکار ان پر مہربان ھیں۔
طورخم میں چینی کی افغانستان کو سمگلنگ عروج پر ھے۔ایک افغانی سمگلر جس کا نیٹ ورک پاکستان طورخم اور افغان طورخم میں فعال ھے چینی، دیگر ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ سرکاری اھلکاروں کی سرپرستی میں جاری ھے۔
ایک افغانی سمگلر سرکاری اھلکاروں کی سرپرستی میں روزانہ چینی کی 1000بوریاں اور دیگر ممنوعہ غیر ملکی اشیاء پاکستان طورخم سے افغانستان طورخم اور افغانستان طورخم سے ٹرکوں کے ذریعے سمگل کرتاھے، جس نے دونوں اطراف مکمل نیٹ ورک قائم کیاھے۔
طورخم میں ان پر سرکاری اور حکومتی اھلکار مہربان ھیں اور ان کو پاکستان سے افغانستان اور افغانستان سے پاکستان تمام ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ کی مکمل آزادی ھے۔طورخم میں تعینات سرکاری اھلکار اور حکومتی ڈیپارٹمنٹ افغانی بااثر سمگلر کے سامنے بے بس ھیں ۔اس افغانی سمگلر نے ملک کا بیڑا غرق کیا اور روزانہ ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں