
خلیج اردو
مڈغاسکر:مڈغاسکر کے ساحل پر تارکین وطن کی 2 کشتیاں الٹ گئیں جس میں 24 افراد ہلاک،46کو بچا لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کشتیوں پر 70 مسافر سوار تھے،کشتیاں شمالی ساحل کے قریب ملیں۔
بحری حکام کا کہنا حادثےکی ممکنہ وجہ کشتیوں کے انجن فیل ہونا ہے۔زندہ بچ جانے والے تارکین وطن کا کہنا تھا کہ وہ فرانسیسی جزیرے مایوٹ تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے ۔
اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی نے اس سے قبل ہارن آف افریقہ کے ممالک سے بے قاعدہ ہجرت کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے، کیونکہ لوگ تنازعات اور خشک سالی سے بھاگ رہے ہیں۔
اپریل میں، 38 تارکین وطن ہلاک ہوئے اور 22 دیگر کو یمن جانے والے ایک مقبول راستے پر جبوتی کے قریب ایک بحری جہاز کے حادثے سے بچا لیا گیا۔ بچائے جانے والوں میں زیادہ تر صومالی اور ایتھوپیا کے شہری تھے۔