
خلیج اردو
واشنگٹن:امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس 2 ہزار 900 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 40 ہزار 608 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی انڈیکس میں 474 پوائنٹس جبکہ نیسڈیک انڈیکس میں ایک ہزار 857 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب، ٹیرف کے فیصلے کے بعد بانڈز مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے بانڈز کی فروخت کے باعث ٹریژری پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا، بینچ مارک 10 سالہ ٹریژری کی پیداوار 4.4 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو ٹیرف منصوبوں سے قبل 3.9 فیصد تھی۔
معاشی ماہرین کے مطابق ٹیرف میں 90 روز کی تاخیر نے عالمی سرمایہ کاروں کو وقتی اعتماد دیا ہے تاہم بانڈز مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔







