خلیج اردو: پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف فتح حاصل کرنے پر طالبان حکام نے اپنی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
افغان کرکٹ ٹیم کی جانب سے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں فتح حاصل کرنے پر طالبان حکام نے اپنی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے اور طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا ہے۔
سہیل شاہین نے اپنے بیان میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر افغانستان کی ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی۔