خلیج اردو: امریکی وفاقی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی کیرولائنا کے مارٹل بیچ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سمیت تین ائیر پورٹس پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر طیاروں کی آمد رفت روک دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹس کی بندش کا فیصلہ امریکی فضائی حدود میں چینی غبارے کے داخلے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ واشنگٹن کی جانب سے چینی غبارے کے امریکی فضائی حدود میں داخلے کو امریکی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا