خلیج اردو: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔
جنرل عاصم منیر سکیورٹی کے اسٹریٹجک امور پر برطانوی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے، جنرل عاصم منیر کو دورہ برطانیہ کی دعوت وزارت دفاع نے دی ہے۔
جنرل عاصم منیرکا دورہ برطانیہ پانچ دنوں پر محیط ہوگا، آرمی چیف کا عہدہ سنھبالنےکے بعد جنرل عاصم منیرکا یہ پہلا دورہ برطانیہ ہے۔
جنرل عاصم منیر پانچویں یوکے پاک اسٹیبلائزیشن کانفرنس سے خطاب کریں گے، پاک اسٹیبیلائزیشن کانفرنس 5 سے 8 فروری تک ولٹن پارک میں ہوگی، کانفرنس کا موضوع جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام، جغرافیائی سیاست اور دیگر چیلنجز کی واپسی ہے، کانفرنس کے مشترکہ میزبان برطانیہ کے آرمی چیف سرپیٹرک سینڈرز ہوں گے