عالمی خبریں

صدر ٹرمپ کو رواں ہفتے غزہ میں جنگ بندی کی امید، حماس سے ڈیل کا امکان؛ قطر میں مذاکرات بے نتیجہ ختم

خلیج اردو
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے امکان پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کے ساتھ ڈیل کا اچھا موقع موجود ہے اور کچھ یرغمالیوں کی رہائی متوقع ہو سکتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران سے مستقل معاہدے کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے بات کریں گے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ایران کی تمام جوہری تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایلون مسک کے تیسری سیاسی جماعت بنانے کے اعلان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ محض تماشہ ہے۔ ٹرمپ نے ٹیکساس میں آنے والے شدید سیلاب کو خوفناک قرار دیا اور کہا کہ وہ جمعے کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی مگر اس گفتگو سے وہ مایوس ہوئے ہیں۔

ادھر امریکی صدر کی امیدوں کے برعکس، قطر میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ فلسطینی ذرائع اور برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق مذاکرات میں شریک اسرائیلی وفد کو حتمی معاہدے تک پہنچنے کے اختیارات حاصل نہیں تھے، جس کے باعث بات چیت میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button