عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کا متروک کوئلے کے کارخانے دوبارہ چلانے کا فیصلہ

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی ماحولیاتی توازن کو درہم برہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے متروک کوئلے کے کارخانوں کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کوئلے کی پیداوار بڑھانے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے اور کہا کہ امریکہ میں توانائی کے شعبے میں مقامی سرمایہ کاری کو قانونی حیثیت دیں گے۔

ٹرمپ کے ٹیرف منصوبوں کے باعث امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا سامنا ہوا اور سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ضائع ہو گئے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چار سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں، امریکی خام تیل کی قیمت 3.80 فیصد گر کر 58.51 ڈالر فی بیرل سے نیچے آ گئی، جبکہ برینٹ کی قیمت 3.85 فیصد کم ہو کر 61.87 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

ٹرمپ کے ٹیرف منصوبوں پر امریکی کابینہ میں لڑائیاں شروع ہو گئیں، جبکہ ایلون مسک نے وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر کو احمق قرار دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button