عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی منظور شدہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کو امریکا کے سفر کی اجازت

خلیج اردو: اقوام متحدہ کی منظور شدہ 6 کورونا ویکسین لگوانے والے مسافروں کو امریکا کا سفر کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) اور ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ کورونا ویکسین کی خوراکیں لگوانے والوں کو امریکا آنے دیا جائے گا۔

امریکی ریگولیٹر ایف ڈی اے فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن کی منظوری دے چکی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے 20 ستمبر کو 33 ممالک پر سے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button