عالمی خبریں

میں خیریت سے ہوں، ٹرمپ : بائیڈن کی جانب سے ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا پیغام

خلیج اردو
03 اکتوبر 2020
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے اپنی صحت سے متعلق ویڈیو جاری کردی۔ ویڈیو میں ٹرمپ نے اپنے خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امریکی صدر کے ٹوئٹراکائنٹ سے شائع ہونے والی ویڈیو میں ٹرمپ نے بتایا ہے کہ وہ اگرچہ کورونا کا شکار ہیں تاہم وہ بالکل درست محسوس کررہے ہیں۔ اسے کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ خاتون اول ملانیا ٹرمپ بھی بالکل صحت مند ہے۔

ان کے مدمقابل امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کیلئے صحت یابی کی دعا کی ہے۔ بائیڈن نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں اور میری اہلیہ جل بائیڈن امریکی صٓدر اور خاتون اول کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔ ہمارے دعا ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔

امریکی ٓصدر کورونا وائرس کا شکار ہیں وہ ملٹری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button